English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپنے شہری کے خلاف کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوتے، امریکی سفارت خانہ

القمر

 اسلام آباد: امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں، امریکی سفارت خانہ کسی کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں اور امریکی شہری کے خلاف کسی کیس میں سفارت خانہ عدالتی کارروائی اور قانونی امور پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

یہ پڑھیں : نور مقدم کیس: امریکی شہری ہوں پاکستانی نہیں، ملزم ظاہر جعفر 

ٹویٹر ییغام میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ اپنے شہریوں کی خیریت دریافت کرسکتا ہے اور ان کی معاونت کے لیے انہیں وکلا کی ایک فہرست بھی فراہم کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے یہ بیان نور مقدم قتل کیس کے ملزم امریکی شہری ظاہر جعفر کے اس بیان کے تناظر میں دیا ہے جس میں ملزم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں امریکی شہری ہوں پاکستانی نہیں تاہم ٹویٹر پیغام میں اس کیس کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے