کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے تحت کل بروز اتوار 19دسمبر کو مزار قائد تا کے ایم سی بلڈنگ تاریخی ’’کراچی بچاؤ مارچ‘‘ ہوگا۔انہوں نے شہر بھر کی ڈاکٹرز،اساتذہ،وکلاسمیت تمام طبقہ فکر سے وابستہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے آپ کو جمہوریت کی علمبردار اور وفاق کی علامت کہتی ہے لیکن اس نے حسب سابق لسانیت کا بیج بوتے ہوئے آمرانہ انداز میں سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل منظور کیا ، اس کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سراج الحق کی قیادت میں کل بروز اتوار19دسمبر کو مزار قائد تا کے ایم سی بلڈنگ تاریخی مارچ میں کراچی کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں بھرپور شرکت کریں گی۔
