English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے برلن پارک میں چیچنیا کے سابق کمانڈر کے قتل کا حکم دیا تھا،جرمن عدالت

ماسکو:روس نے جرمن عدالت کے فیصلے پر جرمنی کے ساتھ اختلاف کے جواب میں دو جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔
میڈیاپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمن سفیر کو آگاہ کردیا ہے کہ روس میں جرمن سفارت خانے کے دو سفارتی ملازمین کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے تاہم وضاحت نہیں دی گئی کہ یہ سفارت کار کب روس چھوڑیں گے۔
وزارت خارجہ نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ ہفتے جرمن ایلچی کے ساتھ روسی سفارت کاروں کو برلن سے نکالنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو بے بنیاد اور حقیقت سے منافی الزامات کی تردید کرتا ہے۔جرمنی کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حیرت انگیز نہیں ہے اس سلسلے میں جرمن حکومت کے ساتھ مکمل نا انصافی ہوئی ہے۔
یادرے کہ جرمن عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ روس نے 2019میں برلن کے ایک پارک میں چیچنیا کے ایک سابق کمانڈر کے قتل کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے