English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: پنجاب کے وزیراعلی کا مودی کا قافلہ روکنے والے کسانوں کیخلاف کارروائی سے انکار

امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلی چرنچیت سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران احتجاج کرنے والے سکھ کسانوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا نریندر مودی کے دورے کیلئے سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے گئے تھے، احتجاج کرنے والے کسی کسان اور پنجابی کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم کو 10منٹ انتظار کرنا پڑا تو کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین تو مودی صاحب کے پاس بھی نہیں گئے۔ کسی نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا وزیراعظم کی ریلی میں کیپٹن امریندر سنگھ کے علاوہ کوئی پنجابی نہیں گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے