English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کا 6 روز میں بیلیسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

سیئول: شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا۔ شمالی کوریا کا 6 روزمیں یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کی صبح میزائل کا تجربہ کیا۔جو زمین سے مشرقی سمندر کی جانب لانچ کیا گیا۔جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی فائرکی گئی بیلسٹک میزائل جیسی چیز کی تصدیق کی ہے۔شمالی کوریا کا 6 روز کے دوران بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے عالمی تنقید کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے