English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے ہم سب متحد ہیں علامہ اصغر عارف چشتی

القمر

پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے قاسم علی قاسمی کے اعزاز میں ظہرانےکا اہتمام ترجمان پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ علامہ اصغر عارف چشتی کی جانب سے کیا گیا
پیغام پاکستان کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چئیرمین امن کمیٹی لاہور چوہدری ارشد گجر کی شرکت اورکل مسالک علماء ومشائخ بورڈ کے چئیرمین مفتی سید عاشق حسین،سید محمود غزنوی،ڈاکٹر عبد الغفار رندھاوا ،مولانا عبد الستار نیازی،قاری خالد محمود
علامہ اصغر عارف چشتی نے شرکت کی۔

فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ریاست میں امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے علما کرام کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ علامہ اصغر عارف چشتی
ملک میں نئی نسل سے عدم برداشت کے عنصر کو ختم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ تمام مسالک کے مابین بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی تو ہی یہ ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔
پروگرام میں تمام مسالک کے علماء ومشائخ شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں علامہ اصغر عارف چشتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے