کراچی (اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔تربیتی کیمپ میں اظہر علی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل اور زاہد محمود شرکت کریں گے۔ ریزرو کھلاڑی یاسر شاہ اور محمد عباس بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ان کے علاوہ کیمپ میں طلب کردہ اضافی کھلاڑیوں میں عالیان محمود، احمد بشیر، علی عثمان، ارشد اللہ، حسیب اللہ، عرفان اللہ شاہ، محمد علی، رضا المصطفی اور تاج ولی بھی پریکٹس سیشنز میں شرکت کریں گے۔ٹیسٹ کیمپ میں لیگ اسپنر زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شمولیت کے باعث کراچی کیمپ کا حصہ نہیںہوں گے ۔ اضافی کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر عرفان اللہ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کیمپ میں رپورٹ نہیں کیا۔ ان کی جگہ قومی انڈر 19 فاسٹ بولر محمد ذیشان کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
