بیونس آئرس(انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں آئی ایم ایف سے قرض کے خلاف احتجاج پرتشدد رخ کرگیا اور مشتعل شہریوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پتھراؤ کرکے عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ارجنٹائن کے شہری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 45 ارب ڈالر کے معاہدے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں سے قرض کی منظوری ملنے کی توقع تھی،جس کے ردعمل میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ اس دوران مظاہرین ک پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
