English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں پولیس نے کینال روڈ سے 4 مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا

القمر

پشاور: تھانہ ٹائون پولیس نے کینال روڈ پر موجود 4 مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹائون ابراہیم خان معمول کی گشت پر تھے کہ کینال روڈ پر اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سنگین واردات کی غرض سے موجود چار مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے افراد پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے لگے جن کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا جن کی شناخت جعفر ولد جان آغا، حیات ولد رحمان، صداقت ولد جان آغا اور راج محمد ولد وارث کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دیگر پشاور کے رہائشی ہیں،گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کے بعد آلٹو موٹر کار کے ذریعے فرار ہوتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد کر لی جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے