English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کامران اکمل شاہد آفریدی کے حق میں بول پڑے

القمر

لاہور: قومی کرکٹر کامران اکمل سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں بول پڑے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں کامران اکمل نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کرتے ہیں مگر آپ اس طرح لالا پر تنقید نہیں کر سکتے، بطور کرکٹر انہوں نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اپنی رائے اور خیالات ہیں۔

برائے مہربانی آپ ان کے کرکٹ کیریئر کو سیاست کے ساتھ مت جوڑیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کاشف محمود نے قومی کرکٹ کی بربادی کا ذمہ دار سابق کپتان شاہد آفریدی کو قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ کو تباہ کرنے والے صرف شاہد آفریدی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے