English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہالینڈ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا

القمر

روم (جسارت نیوز)ہالینڈ کے سائیکل سوار کوین بوومین نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے ڈی مانتے سے پوٹینزا تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 196 کلو میٹر پر محیط تھا۔ہالینڈ کے سائیکل سوار کوین بوومین نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 196 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 12 منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کرکے ساتویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ہالینڈ کے ہی سائیکل سوار باوکے مولیما نے دوسری جبکہ میزبان سائیکل سوار ڈیوڈ فارمولو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی، سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3.445.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے