English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسری گیٹورڈ ٹرافی ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گیٹورڈ ٹرافی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا یونین کلب میں آغاز ہوگیا، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد خالد رحمانی نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں شاکر حسین، ایریا منیجر پاکستان بیوریج لمیٹڈ، محمد شاکر، (این جی او رہنما) شریک تھے۔ سیما شاکر (این جی او ریحنما)، امبر نذیر (ڈاج بال)، رئیسہ اشفاق (کے ٹی اے)۔ پروین اختر (KTA)، سرور حسین (KTA)۔ پی اے ایف بیس مسرور کے محمد آصف نے ایک طرفہ فتح کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا جب انہوں نے سعد احمد کو 1-6، 2-6 کے اسکور سے ہرایا۔ دیگر نتائج کے مطابق مینز سنگلز پہلا راؤنڈ میںعدنان خان (سی اے اے) نے راحیل شبیر کو 2-6، 1-6 سے شکست دی۔ محمد آصف (پی اے ایف بیس مسرور) نے سعد احمد کو 1-6، 2-6 سے شکست دی۔انڈر 17 سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ملک حسنین نے آیان اللّٰہ والا کو 2-6، 2-6 سے شکست دی۔اسی طرح دھرف داس نے ایمن حارث کو 1-6، 1-6 سے ہرایا۔ہارون ارشد نے بھارت مکیش کو 1-6، 1-6 سے شکست دی۔انڈر 15 سنگلز میں دھرف داس نے مہد شہزاد کو 2-4، 2-4 سے شکست دی جبکہ انڈر 11 سنگلز (راؤنڈ رابن) میں محمد مزمل قریشی نے روہن داس کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے