English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہاکی کی بہتری کیلئے حیدر حسین کی خدمات قابل تعریف ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ کراچی ہر قسم کے اسپورٹس کے شوقین شہریوں اور کھلاڑیوں کا شہر ہے، آج بھی گلی، محلوں میں کسی نہ کسی کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے جسے ابھارنے کیلئے گراؤنڈز آباد کرنے کے ساتھ وسائل مہیا کرنے ہونگے، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے حیدر حسین کی زیر نگرانی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے اچھی روایت قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئین شپ 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کیلئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تعریف ہیں،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ہاکی کا ماضی بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ قومی کھیل کا ماضی شاندار ہونے کی وجہ سے امید ہے کہ ہاکی کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے بلدیاتی اداروں سمیت دیگر ادارے اپنا کردار ادا کرینگے، پروفیشنل ہاکی کھیلنے والوں کی آج بھی کمی نہیں ہے، وسائل کی کمی کی وجہ سے ہاکی کا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے جبکہ یہ ٹیلنٹ گلی، محلوں میں موجود ہے، آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈز کی تعداد بڑھا کر اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے جبکہ اسپورٹس لورز کو سامنے آکر ٹیلنٹ کی حوصلہ افزاء کرنی ہوگی اس موقع پر اولمپئین حنیف خان نے کہا کہ ہاکی کا مستقبل روشن بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اسپورٹس کی بہتری کیلئے قابل تعریف کام کر رہے ہیں ان جیسے افسران ہی اسپورٹس ٹیلنٹ کو ابھارتے ہیں، ضلع شرقی میں ہاکی کا ٹیلنٹ ابھارنے کیلئے بہترین آسٹروٹرف گراؤنڈز موجود ہیں جس سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے