English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوئیفا چیمپئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے 14ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

القمر

پیرس(جسارت نیوز)چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔ پیرس میں ہونے والے چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ نے 14 واں ٹائٹل حاصل کیا جبکہ لیورپول 7ویں مرتبہ یہ خواب پورا کرنے میں ناکام رہا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے وینیشیئس جونیئر کے گول نے میچ میں اہم کردار ادا کیا اور فتح کا راستہ ہموار کیا۔میچ سے پہلے ہی ریال میڈرڈ کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا تھا اور فیصلہ کْن لمحہ 59 منٹ بعد اس وقت آیا جب وینیشیئس نے گول کیا۔ لیورپول اب تک6 مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکا ہے اور آخری مرتبہ اس نے یہ کپ 2018 تا 2019 کے سیزن میں اپنے نام کیا تھا۔ محمد صلاح جو 2018 میں ریال میڈرڈ کے خلاف فائنل میں انجری کے باعث میچ سے باہر ہو جانے کا بدلہ لینا چاہتے تھے، اپنی خواہش پوری نہ کر سکے، حریف ٹیم کے گول کیپر نے انکے 3 یقینی گول روکے، دوسری جانب کارلو اینسیلوٹی چوتھی مرتبہ چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتنے والے تاریخ کے پہلے کوچ بن چکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے