متحدہ امریکہ میں شدید بارشیں اور مرطوب آب و ہوا روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔
وسکونسن کے شہر ملواکی میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی زد میں آنے والے 3 افراد نکاسی آب کے نالے میں غائب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، کی تلاش جاری ہے۔
بتایا گیا کہ ریاست الینوائے، انڈیانا، مشی گن اور اوہائیو میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے نقصانات کے باعث کئی سڑکوں کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
"PowerOutage.us” ویب سائٹ کے مطابق، ملک کی شمالی وسطی ریاستوں جہاں طوفان سے درخت اور کھمبے گر گئے میں تقریباً 5لاکھ مکانات بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ۔
یلیو نیشنل پارک کو بھی موسلا دھار بارشوں کی بنا پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مونٹانا اور واومنگ میں سڑکیں اور پل جو پارک کی نکلتے ہیں ، شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ اچانک پگھلنے والی برف کی وجہ سے ناقابل استعمال ہو گئے۔
خلیج میکسیکو سے شکاگو تک کے امریکہ کے درمیانی علاقے بھی معمول کی سطح سے بلند شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں ۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا اور اس سے تقریباً 100 ملین باشندے متاثر ہوں گے، عوام کومجبوری نہ ہونے تک اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔
جہاں اس بات کی نشاندہی کی جا رہی ہے کہ مشرق کی طرف بڑھنے والی گرمی کی لہر اگلے ہفتے تک اپنا اثر جاری رکھے گی، ملک کی مغربی ریاستیں کیلیفورنیا اور نیو میکسیکو بھی خشک اور گرم موسم کی وجہ سے جنگلات میں لگی آگ سے نبرد آزما ہیں۔
