English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر

القمر

امریکہ کی ریاست کینٹکی میں سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

کئی دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ‘آپالاچیا  ‘کے  دریاوں میں طغیانی  کے نتیجے میں رہائشی مکانات، کاروباری مراکز اور شاہراہیں سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

امدادی ٹیمیں  ،محصور، سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔  شہر میں بعض پارکوں کو بطور امدادی کیمپ استعمال کیا جا رہا ہے۔

کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشر نے جاری کردہ بیان میں واقعے کو تباہ کن قرار دیا  اور کہا ہے کہ یہ ریاست میں پیش آنے والے مہلک ترین سیلابوں میں سے ایک ہے۔

اینڈی نے سیلاب زدگان  کے لئے امدادی مہم شروع کروا دی ہے۔

مغربی ورجینیا میں بھی بعض علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے