فرانس کے جزیرے کورسیکا میں شدید طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
ملکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق فرانسیسی محکمہ موسمیا ت کی جانب سے کل طوفان اور سیلاب کے لیے اورنج الرٹ جاری کردہ جزیرے میں 224 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی اپنے ساتھ بارش بھی لے آئی۔
ساگون اور بالاگنے علاقوں کی کیمپ سائٹ اور ساحلِ سمندر پر آندھی سے گرنے والے درختوں تلے آنے والے 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔
بحیرہ روم کے دفترِ گورنر نے اعلان کیا ہے کہ جزیرے کے مغربی ساحل پر پھنسی ہوئی یا ڈوبنے والی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ، جزیرے کے سب سے بڑے شہر Ajaccio کے ہوائی اڈے پر تیز آندھی کی وجہ سے کچھ مدت کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں۔
