English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان کے وزیراعظم کورونا کا شکار، سرکاری رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا

القمر

ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساںایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

کورونا کی تصدیق کے بعد جاپانی وزیراعظم نے خود کوسرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

جاپانی کابینہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم فومیو کیشیدا ایک ہفتے کی بیرون ملک تعطیلات سے واپس لوٹے تھے اور انہیں پیر سے سرکاری مصروفیات کا آغاز کرنا تھا۔

کورونا کے باعث جاپانی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا متوقع دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے