English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الطاف حسین پرعائد پابندی ختم کی جائے، سندھ ہائی کورٹ‌ میں‌ درخواست

القمر

بانی ایم کیوایم پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں‌ ہوئی. چیف جسٹس
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کس پابندی کو چیلنج کیا ہے وہ حکمنامہ دکھائیں.
پٹیشنر کہاں ہے اس کے پاس کیا اتھارٹی ہے کسی اور کیلئے درخواست دائر کرے؟
درخواست گزار اپنے لئے تو کچھ نہیں مانگ رہا؟ اتھارٹی لیٹر کہاں ہے؟
ایڈووکیٹ خالد ممتاز نے کہا درخواست گزار نثار پنہور کو رات گئے گرفتار کرلیا گیا آپ کو اس کی
گرفتاری پر سوموٹو لینا چاہئے.

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا آپ بتائیں کس دفعہ کے تحت ہائی کورٹ کے پاس سوموٹو
لینے کا اختیار ہے؟
عدالت نے وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی، درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے.
عدالت نے کہا یہ بھی بتایا جائے درخواست گزار کیسے بانی ایم کیو ایم کیلئے درخواست دائر کرسکتا ہے؟
درخواست گزار کا موقف ہے کہ بانی ایم کیو ایم محب وطن پاکستانی اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھتے
ہیں کچھ تقاریر کی وجہ سے غلط فہمیوں کی بنیاد پر پابندیاں لگائی گئیں. بانی ایم کیو ایم نے کبھی
پاکستان اور اداروں کے خلاف بات نہیں کی.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے