English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 21 سال بعد رہا

القمر

وباس:قابض اسرائیلی حکام نے قیدی عارف بشارات کو 21 سال قید کے بعد رہا کردیا۔ 

رہائی کے بعد اس کے اہل خانہ اور چاہنے والوں نے ان کا استقبال کیا۔شمالی مغربی کنارے کے شہر طمون سے تعلق رکھنے والے بشارات کو 17 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا اور اس سے سخت اور طویل پوچھ گچھ کی گئی۔اس پر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزسے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلا کر اکیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس نے قابض ریاست کی جیلوں میں ہائی سکول کا ڈپلومہ حاصل کیا اور وہ سماجیات میں اپنی بیچلر کی تعلیم مکمل کرنے والا ہے۔ قید میں رہتے ہوئے اس نے اپنے والد اور بہن کو کھو دیا۔ قابض ریاست نے اسے ان کو الوداع کہنے سے محروم کردیا۔ق

یدیوں کے امور سے متعلق اداروں کے مطابق اگست 2022 کے آخر تک اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور اسیران کی کل تعداد تقریبا چار ہزار 650 تھی، جن میں 32 خواتین، 180 بچے اور تقریبا 743 انتظامی قیدی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے