English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری، کارکنوں کو بنی گالا پہنچنے کی ہدایت

القمر

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ اسلام آباد میں تھانہ مرگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے۔
مقدمہ میں عمران خان کیخلاف دفعہ 188/189
وانٹ گرفتاری تھانہ مرگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمہ میں جاری کئے گئے۔
جج زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا تھا کہ عمران خان متعلقہ فورم سے ضمانت کیلئے رجوع کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
دہشتگردی کی دفعات حذف ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت ختم کر دی تھی۔ سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کارکنوں سے بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
سینیر صحافی کے مطابق اس سے پہلے بھی کئی مقدمات اور وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔

لیکن کبھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے اس مرتبہ بھی بس میڈیا پر شور شرابا ہو گا پھر وہی خاموشی ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے