English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی امن مشن میں پاک فوج کا جوان شہید

القمر

آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی امن میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ڈیوٹی کے دوران حوالدار بابر صدیق نے جام شہادت نوش کیا۔
30 ستمبر 22 کو، بنیمالنج مسلح گروپ کے 6 مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ کیا
دہشتگرد اپنے ہتھیاروں کے حوالے کرنے کے لیے پرمننٹ آپریشن بیس کے بھیس میں پہنچے۔حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کی جس حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی۔پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی کی، حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے