English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں سال کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید سردی کا امکان

القمر

کراچی:  رواں سال موسم سرما کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے حالیہ مون سون غیرمعمولی بارشیں اوردیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں موجود پانی درجہ حرارت میں کمی کاسبب بن سکتا ہے نومبر کے وسط سے شہر کا موسم خنک اورقدرے سرد ہونا شروع ہوجائےگا ۔

مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے والے سلسلے موسم سرما کی بارش کی صورت میں شدید سردی کا سبب بنیں گے ساؤتھ ایشین کلائمٹ آؤٹ لک فورم(سیسکوف)نےبھی سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے زیادہ سردی پڑنے کا عندیہ دے دیا۔

 شہر میں ہونے والی گرج چمک کےساتھ مون سون کی حالیہ بارشیں کئی سابقہ ریکارڈٹوٹنے کا سبب بنی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرم چمک کے ساتھ تیزاورموسلادھارغیرمعمولی بارشوں نے پیش گوئیوں اوراندازوں کی تمام ترحدودپھلانگ دی تھیں۔

اس تمام صورتحال پرمحکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں سال موسم سرما کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے،اور امکان ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں صبح وشام کے درجہ حرارت کم ہونگے واضح رہے کہ کراچی میں نومبر کے وسط سے موسم سرما کا جزوی آغازہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے