اسلام آباد: سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پانچ اساتذہ کو سال 2022 کے لیے دنیا کے بہترین دو فیصدسائنسدانوں میں شامل کرلیا ہے۔
ان پانچ اساتذہ میں سے چارکا تعلق جامعہ کے شعبہ ریاضی و شماریات سے ہے جن میں ڈاکٹر رحمت الہی، ڈاکٹر احمد ذیشان، ڈاکٹر طاہر محمود اور ڈاکٹر ناصرعلی شامل ہیں جبکہ پانچویں فکیلٹی ممبر ڈاکٹر عبد الرشید ڈائریکٹر جنرل بین لاقوامی ادارہ براے اسلامک اکنامکس ہیں۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اورصدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اس کامیابی پر جامعہ کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
جامعہ قیادت نے کہا ہے کہ جامعہ کو تدریس و تحقیق کی نئی بلندیوں تک لے کر جانے میں یہ کامیابی پہلا قدم ثابت ہو گی۔
جامعہ کی قیادت نے اس عزم کو بھی دوہرایا ہے کہ تحقیق کے میدان میں ترقی اولین ترجیح ہے او اس ضمن میں محققین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاے گا۔
