اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے وفاقی شرعی عدالت کو بتایا ہے کہ میں نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے تناظر میں نیا بل سینٹ میں پیش کیا ہے ،نیا بل جائزہ کیلئے سینٹ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سراں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ میں پہلی ترمیم میں نے جمع کروائی تھی ، میری ترمیم پر دیگر سینٹرز نے بھی ترامیم جمع کروائیں۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور خواجہ سرا کمیونٹی بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔یہ قانون مسلہ ہے، ہم اس مسلے پر قانونی راستہ اختیار کریں گے یہ قانون خلاف قرآن و سنت ہے،پارلیمنٹ اور حکومت مزاحمت کر رہی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل بتا چکی ہے کہ یہ غلط ہے،پارلیمنٹ دستوری راستے سے ہٹ رہی ہے جس پر احتجاج کیا جانا چا ہیے ،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جج کے قتل کی تحقیقات کی جائے۔
