English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بس بہت ہوگیا،امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں، بائیڈن

القمر

فلاڈیلفیا:امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ حملہ آور پوچھ رہا تھا کہ نینسی پلوسی کہاں ہیں؟بس بہت ہوگیا، امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر حملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے فلاڈیلفیا میں کمپیئن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کے شوہر پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں، بس بہت ہوگیا۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے گھر حملہ کرنے والا وہی نعرہ لگا رہا تھا جو کیپیٹل ہل حملے کے وقت لگایا گیا۔

واضح رہے کہ نینسی پلوسی کے شوہر پال پلوسی پر ان کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے