English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی خبریں افواہیں قرار دیدیں

القمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے لیے جو لاہور میں میرے میٹنگ کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی لانگ مارچ جس جگہ پر رکا ہے وہاں سے لاہور قریب تھا اور ہم نے فیروز والا سے لانگ مارچ کو آگے نہ لے جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ چھ ماہ سے ایک ہی مطالبہ کر رہا ہوں جلدی اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں اور اس کی تاریخ دی جائے، اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو میرا یہی مطالبہ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے