کامونکی: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کامونکی میں ختم ہونے والا مارچ رچنا ٹاون میں ہی ختم کردیا گیا۔مارچ آج اتوار کومریدکے سے شروع ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کاہفتہ کو دوسرا دن تھا، مارچ کو ہفتہ کو کامونکی میں اختتام پذیر ہونا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکوڑٹی کلیئرنس کی وجہ سے لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی رچنا ٹاون میں ختم کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ہفتے کا مارچ ختم ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہورہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نے مارچ ختم کی وجوہات کو سیکورٹی کلیئرنس سے جوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ٹاون، مریدکے اور کامونکی میں عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کر رکھی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں۔
