English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے ، حافظ نعیم الرحمن

القمر

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مشتعل افراد کے ہاتھوں کراچی میں بے گناہ افراد کے قتل کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ مچھر کالونی میں مشتعل افراد  کے ہاتھوں ایک نجی کمپنی کے ملازمین اسحاق اور ایمن جاوید کو بچوں کے اغوا میں ملوث قراردینے اور بدترین تشدد کرکے قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بہیمانہ واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزادی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔یہ واقعہ جہاں ایک جانب نہایت قابل مذمت اور افسوسناک ہے وہیں دوسری جانب یہ بھی ظاہر کررہا ہے کہ اب عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ گیا ہے جوکہ ایک تشویشناک علامت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے  ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں اورمؤثر اقدامات کریں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے