English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے برآمدات میں اضافہ

القمر

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان کو برآمدات 50.92 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںبرآمدی حجم 39.51 ملین ڈالر تھا،قازقستان پاکستان سے برآمدی سامان وصول کرنے والا سرفہرست ملک رہا۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستان کی برآمدات 50.92 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 39.51 ملین ڈالر تھیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پر پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں 20 فیصد کمی آئی اور ستمبر 2022 میں 14.23 ملین ڈالر تک گر گئی جو سال 2021 کے اسی مہینے میں 17.89 ملین ڈالر تھی۔ پہلے تین مہینوں میں درآمدات وسطی ایشیائی ممالک سے 8.733 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے