اسلام آباد: صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی.
صدر مملکت نے ٹریڈ آرگنائزیشنز (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی ) بل ، 2022 ء بھی منظور،صدر مملکت نے تشدد اور زیرِ حراست موت (انسداد اور سزاؤں ) کا بل ، 2022 ء بھی منظور کیا۔
صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔ مذکورہ بلوں کی منظوری کے بعد تینوں بل پارلیمان کے ایکٹ کی صورت اختیار کرگئے ہیں۔
