ڈیرہ اسماعیل خان: کار اور منی مزدا کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 8 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چہکان کے قریب کار اور مزدوروں سے بھرے منی مزدے کے مابین خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک میں سوار 8 مزدور بھی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا
