English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب زدگان: بیرونی امدادکی تفصیل سامنے لائی جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

القمر

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ سیلاب زدگان کے نقصانات وآمدہ بیرونی امدادکی تفصیل سامنے لائی جائے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کروڑوں اربوں فنڈزملنے کے باوجود حکومتی سطح پر بحالی کی سرگرمیاں نظرنہیں آرہی۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ  حکومتی ادارے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کیلئے سنجیدہ نہیں الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کو ریلیف پہنچانے کیلئے صوبہ بھر میں سرگرم عمل ہے بدعنوانی کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں۔جماعت اسلامی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اسلامی نظام کے قیام سے ہی مسائل حل اورپریشانیاں دور ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نہ اسلامی نظام ہے نہ جمہوریت اور نہ ہی کوئی اورعوام وملت کے مفاد میں نظام چل رہا ہے ہر طرف عوام کو دبانے ملک وملت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ہورہی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن کیساتھ عوام کا اعتماد مخیرحضرات کا تعاون اورمتاثرین وپریشان حال عوام کی دعائیں ہیں ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔حکومت کے پاس اندرون وبیرون ملک سے بہت سے وسائل جمع ہوئے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے وسائل وریلیف ورک نہ ہونے کے برابرہیں حکومتی سطح پرریلیف وبحالی کام شفاف بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہرمستحق تک امدادپہنچ جائیں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام فوری وشفاف ومنظم طریقے کرنے کی ضرورت ہے ریلیف ورک وامدادکو سیاست وبدعنوانی کی نظر نہ کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے