اننت ناگ/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں جمعرات کو ایک باغ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق ڈورو کے مِرمدان علاقے میں ایک شخص پر اچانک جنگلی ریچھ نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طور پر ابتدائی علاج کے لیے سب ضلع اسپتال ڈورو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مزید علاج کے لیے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کردیا۔
زخمی شخص کی شناخت محمد مقبول بٹ ساکن مِرمدان، ڈورو کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔