سری نگر/سری نگر کے خانیار علاقے میں سراج چوک کے قریب جمعرات کو موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ایک دکان سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
حکام کے مطابق، نوجوان موٹر سائیکل بجاج پلسر (رجسٹریشن نمبر JK13F-2915) پر سوار تھا کہ اچانک اس کا موٹر سائیکل پر قابو نہ رہا اور وہ سڑک کے کنارے واقع ایک دکان سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 28 سالہ الطاف حسین دادڈ ساکن سنگروانی، پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔