راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع، عمران خان و دیگرزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
خیال رہے کہ شام کو وزیرآباد اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
