English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے،صدر عارف علوی

القمر

 راولپنڈی :صدر ِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غلط معلومات یا بطور جعلی پروپیگنڈے کے اوزار استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر ِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔صدرِ پاکستان نے 23 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

صدر نے مستقبل کے چیلنجز کے مطابق معیاری تربیت دینے پر یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔صدر ِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب میں کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہو گا۔

 کورس کے شرکاء خود کو تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رکھیں صدرِ پاکستان نے کہا کہ طلباء پرامن اور خوش حال پاکستان کے لیے سخت محنت کریں، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور مواصلاتی شعبے میں ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ٹیکنالوجیز خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے