English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024کے صدارتی انتخابات کی دوڑ کا حصہ بننے کا عندیہ

القمر

 واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیا ہے،

 آئیووا میں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘اس بات کا بہت، بہت، بہت زیادہ امکان ہے کہ میں 2024کے لیے ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوجائوں.

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو کامیاب، محفوظ اور عظیم بنانے کے لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ میں پھر صدارتی دوڑ کا حصہ بن جائوں .

انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا.

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ ملک کی قیادت کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے