شام میں اسد نواز قوتوں کے شمالی ادلیب میں واقع ایک سول کیمپ پر حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد نو ہو گئی ہے۔
اس حملے میں پچھتر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
اس دوران، سرکاری فوج نے ادلب کے جنوب میں واقع ایک حساس مقام اور حلب کے مغربی علاقوں میں حملے کیے ہیں۔
سرکاری فوج ایرانی نواز دہشتگردوں نے ادلب کے جنوب میں واقع حلب اور لازکیہ کے اطراف میں سول آبادیوں اور اسد مخالف گروہوں کے خلاف بھاری اسلحے سے حملے کیے ہیں۔
