English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

القمر

اسلام آباد: جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

جمعہ کو ایوانِ صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

 صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے