English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، وزیر خزانہ

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی جریدے نے بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے بہت زیادہ امکانات مسترد کردیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔

ااسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے