English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسرائیلی جیلوں میں قید 77 فلسطینیوں نے قرآن پاک حفظ کرلیا

القمر

 غزہ :اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 77 فلسطینی اسیران نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کتاب اللہ کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے فلسطینی اسیران کے اعزاز میں غزہ کی پٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ر ہنمائوں اور سرکردہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قران پاک حفظ کرنے والے قیدیوں کو مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دن ان افراد کے اخلاص، ان کی ثابت قدمی اور ان کے مجاہد آزادی ہونے کا ثبوت ہے۔

 قیدیوں نے اسیری کے طویل سالوں اور جیلوں میں تنہائی کے اندھیروں میں ایمان اور قرآن کے ہتھیار کو اپنے ساتھ رکھا۔ بچوں اور اپنے وطن سے دوری کے ساتھ دشمن کی قید میں ہوتے ہوئے انہوں نے اپنے سینے کو قرآن سے منور کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے