English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا ، برفانی طوفان،100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ٹورنٹو:کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں برفانی طوفان کے باعث 100سے زائدگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینیڈا میں کئی شہروں کو برف کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اونٹاریو میں شدید برفباری کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثہ لندن اور ٹلبری کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیوروں کو سڑکوں سے دور رہنے کی وارننگ جاری کر دی۔امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان نے تقریبا14 کروڑ افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ تقریبا ً15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔کرسمس کی چھٹیوں میں شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے