English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک ہی ٹیسٹ میچ میں بابر نے دوسرا بڑا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا

Babar

 کراچی:بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،بابر ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اس سال کا 25واں ففٹی پلس اسکور کیا جس کے بعد پاکستانی کپتان سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوگئے،سنگاکارا نے 2014میں 25ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور بابر نے اس سال 7انٹرنیشنل سنچریاں اور 18نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،قومی کپتان نے کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے