English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناکام جوابی کاروائی کے بعد جنوبی کوریا ڈرون یونٹ قائم کرنے کی تیاریوں میں

القمر

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے شمالی کوریا  کے 5 ڈرون طیاروں کے مقابل جنوبی کوریا کے ناکام آپریشن  کے بعد مسلح افواج کے تلاش و مانیٹرنگ امکانات کو وسیع کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں یون نے شمالی کوریا کے ڈرون طیاروں کی طرف سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے موضوع کا جائزہ لیا ہے۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلح افواج  کی حربی تیاری کے درجے اور تربیتی صورتحال میں سنجیدہ سطح پر "کوتاہیوں” کا مشاہدہ ہوا ہے ۔  دفاعی صلاحیت  کو یقیناً تقویت دی جائے گی۔

صدر یون نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کی اہم فوجی تنصیبات کی نگرانی اور تلاش کے آپریشنوں کے لئے ایک ڈرون یونٹ قائم کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ کل کے واقعے کے بعد ڈرون یونٹ کے قیام کے مرحلے کو ہر ممکنہ حد تک اوّلیت دی جائے گی ۔ اس یونٹ کو کنٹرول و نگرانی امکانات کے فروغ کے لئے گوسٹ ڈرونوں  کے ساتھ تقویت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے 5 ڈرون طیاروں نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ایک ڈرون نے دارالحکومت سیول تک پرواز کی ہے۔

ڈرون طیاروں کے خلاف جوابی کاروائی کے لئے جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور تقریباً 100 فائر کرنے کے باوجود ڈرون طیاروں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکا۔ جنگی طیاروں میں سے KA-1 جنگی طیارہ گر گیا لیکن پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

صورتحال کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی فریق کی اشتعالی کاروائیوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے