English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 مودی سرکار نے مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کر دی، 4ہزار سے زائد گھروں پر بلڈوزر چلانے کا حکم

نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی،رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے،

رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کی ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی آبادی والے علاقوں میں 4 ہزارسے زائد گھروں پر بلڈوزر چلانے کا حکم دیا ہے،عدالت میں مسلمانوں پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام لگا کر گھر گرانے کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے جانبداری اور متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف اتراکھنڈ کے مختلف شہروں میں میں احتجاج جاری ہے، مسلمان آبادی اس حصے میں تقریبا 100سال سے مقیم ہے،شدید سرد موسم میں ہزاروں مسلمان خاندان بے گھر ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے