English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیپیٹل ہل میں پائپ بم نصب کرنیوالوں کی نشاندہی پر 5لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

واشنگٹن:امریکا نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پر اب ایک کی بجائے 5لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے،

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل پرحملے کے  2سال بعد بھی پولیس کو 350مشتبہ افراد کی تلاش ہے  اور حملے کے الزام میں 950افراد کو گرفتارکیا گیا،امریکی حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے دفاتر میں پائپ بم کس نے نصب کیے، ایف بی آئی کی کھوج ابھی بھی جاری ہے،  پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام ایک  لاکھ ڈالر سے 5لاکھ ڈالرکردیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ  6جنوری2021کے ذمہ داروں کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں،اس سے قبل کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث 950ملزمان پرفردجرم عائد کی گئی،484ملزمان نے اعتراف جرم کیا  تاہم 351ملزمان کو سزائیں دی جاچکیں جن میں 200کے قریب ملزمان کو 10سال قیدسنائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے