English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کی مسیحیوں کے قبر ستان کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت

 غزہ:حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں پروٹسٹنٹ مسیحیوں کے قبر ستان کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی مذمت کی ہے۔ 

حماس کے ترجمان عبداللطف قانو کی طرف سے ایک بیان میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ قبرستان پر حملہ اسرائیل کے نسل پرستانہ اور مجرمانہ رویے کا اظہار ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔حماس ترجمان نے اسرائیلی انتہا پسند یہودیوں کی نمائندہ حکومت کی طرف سے مسلمانون اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو افسوسناک قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ ان واقعات میں یہودی آباد کار بھی شامل ہیں۔ 

حماس ترجمان نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کریں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسیحی قبرستان کی بے حرمتی اور قبروں کی توڑ پھوڑ دو یہودی آباد کاروں نے قبرستان میں گھس کرکی ۔ کئی قبروں کو مسمار کیا اور ان کی بے حرمتی۔ اس امر کی شہادت سکیورٹی کے لئے لگائے گئے کیمروں کی فوٹیج سے بھی ملتی ہے۔

فوٹیج میں دو یہودی آباد کاروں کو مسیحی قبرستان میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بعد میں قبروں کی توڑ پھوڑ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ ان دو یہودی آباد کاروں نے 30قبروں کی توڑ پھوڑ کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے