English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کا ہانگ کانگ کیساتھ تین سال سے بند اپنی سرحد دوبارہ کھولنے کا اعلان

 بیجنگ:چین نے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ تین سال سے بند تھی۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی سرزمین کا سفر کرنے والے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو پہنچنے کے بعد قرنطینہ یا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو روانگی سے قبل کوویڈ 19 کی منفی ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا ہوگی جو 48 گھنٹوں سے پرانی نہ ہو جبکہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی مکمل کرنا ہوگا۔

ہانگ کانگ جانے والے مسافروں کو چین کی جانب سے دوبارہ سفری اور کاروباری ویزا بھی فراہم کیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ تین سال قبل وبائی مرض کورونا کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جسے اب اتوار 8 جنوری سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے