English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کا فون ریکارڈ مل گیا

لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمزبرآمد ہوئی ہیں، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔

ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس 1956 تصاویر، 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز ملی ہیں، جس کے بعد فون کا تمام آڈیو اور وڈیو ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاہم ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے